منڈی صادق گنج(نامہ نگار) پیزا شاپس پر مردہ مرغیوں کے گوشت کے استعمال کا انکشاف ۔ رات کے اوقات میں کھلنے کی وجہ سے یہ پیزا شاپس فوڈ اتھارٹی کی کاروائی سے بھی محفوظ ہیں ۔ شہر کے مختلف مقامات پر قائم پیزا شاپس میں کھلے عام مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال کیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق مردہ مرغیوں کے گوشت کی فراہمی میں ملوث افراد بڑی تعداد میں ان پیزا شاپس پر مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کے روزانہ کی بنیاد پر سپلائی کر رہے ہیں ان پیزا شاپس پر تیار ہونے والے پیزے برگر سمیت دیگر باربی کیو فوڈ آئٹمز میں ان مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال کیا جا رہا ہے سارا دن بند رہنے والی یہ پیزا شاپس شام کے اوقات میں کھل جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ سے بھی محفوظ ہیں۔
13