جڑانوالہ(نامہ نگار)کوثر ہیلتھ کلینک کے عملے کی مبینہ غفلت کے باعث دوران آپریشن زچہ بچہ جاں بحق،پولیس نے عطائی لیڈی ڈاکٹر نورین کوثر کو حراست میں لے لیا،ورثا سراپا احتجاج حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق فرید آباد سیدوالا کا رہائشی منشا اپنی اہلیہ ساجدہ کوڈیلیوری کیلئے جڑانوالہ ریلوے پھاٹک کے قریب کوثر ہیلتھ کلینک پر لے کر آیا جہاں پر موجود عملے نے خاتون جو داخل کر لیا اور آپریشن کرنے کا کہا جبکہ زچہ بچہ کی حالت تشویشناک ہونے پر فیصل آباد ریفر کرنے کا کہا دوران آپریشن عملے کی مبینہ غفلت و لاپرواہی دو انسانوں کی زندگیاں لے گیا ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ عطائی نورین کوثر و عملے نے مبینہ طور پر غلط آپریشن کرکے زچہ بچہ کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے مذکورہ کلینک پرآئے روز انسانی جانوں کی ہلاکت لمحہ فکریہ ہے مذکورہ کلینک پر 2 انسانی جانوں کی ہلاکت پر عملے فرار ہو گیا اطلاع پر پولیس تھانہ سٹی نے عطائی نورین کوثر کو فرار ہوتے ہوئے حراست میں لے لیا ہے جبکہ جاں بحق ہونیوالے زچہ بچہ کی لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ورثا نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر،سی ای او ہیلتھ فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ کلینک کو سیل کیا جائے اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
27