پیسے لوٹنے کے دوران فائرنگ کرنیوالا سکیورٹی گارڈ گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ساہیانوالہ پولیس نے سالار والا میں پیسے لوٹنے والوں پر فائرنگ کرنے والا شادی ہال کا سکیورٹی گارڈ گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سالار والا میں کاظمی میرج ہال میں شادی کی تقریب کے دوران بچے’ خواتین وغیرہ پیسے لوٹ رہے تھے کہ میرج ہال کے سکیورٹی گارڈ احمد خان ولد غلام صابر نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے دو بھائی 9سالہ رضوان ولد اﷲ دتہ’ 12سالہ سلمان ولد اﷲ دتہ’ 60سالہ خاتون شگفتہ بی بی اور 35سالہ حامد بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تو ایس ایچ او ساہیانوالہ انسپکٹر محمد افضل نے چھاپہ مار کر سکیورٹی گارڈ احمد خان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں