46

پیشوائے اہل سنت پیر محمد افضل قادری انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)عظیم روحانی رہنما تحریک لبیک کے سربراہ پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری انتقال کر گئے ۔ مرحوم عرصہ دراز سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، مرحوم کی نمازِ جنازہ کل دوپہر2بجے نیک آباد شریف مراڑیاں گجرات میں ادا کی جائے گی دریں اثناء پاکستان کی معروف مذہبی شخصیت پیشوا ئے اہلسنت حضرت علامہ پیر محمد افضل قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ مراڑیاں شریف گجرات انتقال کرگئے۔ جن کی نماز جنازہ کل 14مارچ بروز جمعرات دو بجے دوپہر نیک آباد مراڑیاں شریف گجرات میں ادا کی جائے گی۔سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا ایم این اے نے پیر محمد افضل قادری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے متعلقین ، معتقدین اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی، یکجہتی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے انکی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ پیر محمد افضل قادری کی وفات سے ملک ایک بڑے عالم دین سے محروم ہوگیا ہے۔ انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکے گا۔ اللہ رب العزت انکے درجات بلند فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں