22

پیشہ ور بھکاریوں کی بھر مار ، شہری شدید پریشان

کمالیہ(نامہ نگار) ماہ صیام کی آمد آمد’ کمالیہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں پیشہ وربھکاریوں کی تعداد میں اضافہ شہری پریشان انتظامیہ سے کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی کمالیہ شہر اور اس کے مضافتی علاقوں میںپیشہ وربھکاریوں کی بھر مارہو ہو چکی ہے جو ٹولیوں کی شکل میں پھر رہے ہیں اور بعض نے اپنے آپ پر خود ساختہ پٹیاں لگا رکھی ہے جس سے وہ اپنے آپ کو بیمار اور زخمی ظاہر کرتے ہیں اور دیکھنے میں یہ بھی آیا ہے کہ بھکاریوں کے رو پ میں بعض افراد وارداتوں میں ملوث بھی ہوتے ہیں جو دن کے اوقات میں دکانوں اور گھروں کی مخبری کرتے ہیں اور پھر وارداتیں کرتے ہیں شہریوں اور تاجر تنظیموں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے تاکہ شہری بھی محفوظ رہ سکیں اور وارداتیں بھی نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں