پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

اسلام آباد(بیورو چیف)رمضان المبارک کے آغاز پر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے پیشہ ور گداگروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا، یکم رمضان سے اب تک 100سے زائد گداگروں کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران گداگری کے منظم نیٹ ورکس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ڈی سی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ گرفتار گداگروں کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا جائے اور انہیں دوبارہ شہر میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں