فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک حکومتِ پاکستان کی جانب سے یومِ عشقِ رسول ۖ منانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے ۔ عشقِ رسول ۖ مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی جزو ہے ۔ یومِ عشقِ رسول ۖ کو سرکاری سطح پر منانے سے ملک میں دینی جذبات کو فروغ ملے گا۔پاکستان سنی تحریک حکومتِ پاکستان کو تجویز پیش کرتی ہے کہ یوم عشقِ رسول ۖ باقاعدہ سرکاری دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا جائے۔ان خیالا ت کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسرپیر محمدآصف رضا قادری نے یوم عشق رسولۖ کی تیاریوں کے سلسلہ منعقدہ ”جائزہ اجلاس ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
