پین کینبرکے زیر اہتمام آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی میں افطار

کینبر(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان آسٹریلیا نیٹ ورک (PAN) کینبرا کے زیر اہتمام آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی (ANU) میں اے این یو مسلم سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (ANUMSA) اور اے این یو پی ایس اے (ANUPSA) کے تعاون سے افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف ممالک کے طلبہ اور کمیونٹی کے مختلف افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، طلبہ نے کینبرا میں مقیم تجربہ کار پاکستانی، آسٹریلین پروفیشنلز سے ملاقات کی اور مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا اور رہنمائی حاصل کی۔اس موقع پر پین کینبرا کے صدر سجاحیر ملک نے اے این یو ایم ایس اے کے صدر ذکریا اور اے این یو پی ایس اے کی ٹیم خصوصا ًمحمد بلال اور حسنین آصف کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے تقریب کاانعقاد کیا گیا۔پین کینبرا نے اپنی ٹیم کے اراکین، بالخصوص ڈاکٹر طارق رانا، ڈاکٹر احمد خان اور ڈاکٹر مبشر شرازی کی کاوشوں کو بھی سراہا جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سجاحیر ملک نے کہا کہ یہ تقریب رمضان المبارک کی حقیقی یگانگت، سخاوت اور کمیونٹی کے باہمی تعلق کی عکاسی کرتی ہے۔ پین کینبرا مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے جو طلبہ اور پروفیشنلز کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں