پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(بیوروچیف) یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بادل پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک آنے والے سیلاب کی وجہ سے پنجاب میں تباہ کن صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے اثرات سندھ میں بھی متوقع ہیں۔ان حالات میں، پاکستان میں یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات (پی او ایل) کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے صارفین کو کچھ حد تک ریلیف ملے گا۔ سرکاری تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 0.61روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.13روپے فی لیٹر تک نمایاں ہو سکتی ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.57روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.61روپے فی لیٹر کمی کی توقع ہے۔ اس کمی کی وجہ بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 264.00روپے فی لیٹر (264.61روپے سے کم)، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 269.86 روپے فی لیٹر (272.99روپے سے کم)، مٹی کے تیل کی 176.70روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی 159.55روپے فی لیٹر مقرر ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں