جڑانوالہ(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رائے شہباز کلیار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ ہونیوالے الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی عمران خان کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی کہ ملک ڈلفالٹ کرے عمران خان اگر حکومت میں مزید رہتا تو ملک پاکستان ڈلفالٹ کر جاتا پاکستان پیپلز پارٹی کی ملکی معیشت پر گہری نظر ہے پاکستان کبھی بھی ڈلفالٹ نہیں کرے گا عمران خان انتشار پیدا کر رہا ہے عوام انکے چہروں سے بخوبی واقف ہو چکی ہے پاکستان تحریک انصاف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے رائے شہباز کلیار نے مزید کہا کہ ہمیں عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے مشکل فیصلے کرنا مجبوری تھی کیونکہ عمران خان کی ناقص پالیسیوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا تھا ۔
33