فیصل آباد(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار این اے 104-و صوبائی نائب صدر وسطی پنجاب چوھدری ارشد جٹ نے کہاکہ پاکستان کے موجودہ برے حالات کے ذمہ دار وہ لیٹرے حکمران نواز شریف اورعمران نیازی ہیں جو ملک کو لوٹ کر کھا گئے، ریاست مدینہ کا نام لیکر عوام کو بے وقوف بنایا جاتا رہا۔1977سے اب تک پنجاب بھرمیں پیپلزپارٹی کا راستہ روکنے کے لئے مہربانوں کی خصوصی شفقتوں سے غیر آئینی اور غیر جمہوری کھیل کھیلے گئے جو اب تک جاری ہیں۔صدر زرداری کو جان بوجھ کر بدنام کرنے کے لئے خود ساختہ ن لیگی میڈیا سیل سے جعلی کیمپین چلائی جاتی رہی پاکستان پیپلزپارٹی اپنا 56واں یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منائے گی مرکزی تقریب کوئٹہ میں ہوگی جبکہ پنجاب بھر میںضلعی ہیڈ کوارٹرز پر بھی تقریبات کا انعقاد ہوگا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی نائب صدر ارشد جٹ نے اپنی رہائش گاہ اپنے حلقہ انتخاب کے جیالوں سینئر رہنما مرزا جمیل ،چوھدری ظفر ظفری ،چوھدری صادق جٹ سمیت سٹی کے عہدیداران کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
16