کمالیہ(نامہ نگار)سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک امجد یعقوب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی، پارلیمانی اور جمہوری سیاسی جماعت ہے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی طاقت کے ذریعے الیکشن جیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمالیہ کی عوام کو پیپلز پارٹی نے جو عزت بخشی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی پارٹی ہے جس میں عام ورکر کو عزت دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو مشکل سے نکلنے کے لیے آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی بقا کی خاطر بھرپور کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اتحادی حکومت کے ساتھ ملکر عوام کے وسیع تر مفاد میں اقدامات اٹھائے ہیں اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی ہے۔سیاسی جماعتیں اپنے قومی اور بین الاقوامی ویژن اور منشور سے جانی اور پہچانی جاتیں ہیں ان کا منشور ان کی سمت کا تعین کرتا اور عوام سے کئے گئے وعدوں کا امین ہوتا ہے پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کا قومی ویڑن اور منشور واضع ہے جسکے مطابق ملک اور عوام کی بھلائی ترقی سر فہرست ہے۔
