اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی۔یہ بات وفاقی وزیر تجارت و رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی نوید قمر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے، اسسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے، انتخابی اصلاحات میں آر ٹی ایس سسٹم جیسے معاملات اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے۔ نوید قمر کا کہنا تھا کہ موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے اور نگران سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اسمبلی میں توسیع پر قانون سازی پر اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔۔
30