45

پیپلز پارٹی اور PTI کے درمیان رابطے تیز

اسلام آباد (عظیم صدیقی) سندیسے دونوں جانب پہنچ گئے’ غیر ضروری تنقید اور شخصیات کو نشانہ نہیں بنایا جائیگا پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اعتماد سازی کی بحالی کا آغاز تین روز پہلے شروع ہوا تھا لیکن اس میں اب تیزی اس وجہ سے آ چکی ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم اتحاد نے پیپلزپارٹی کو شیشہ دکھا دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی اجازت سے فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے اہم رہنما سے اتوار کے روز پہلی اور منگل کی رات دوسری ملاقات کی ہے اگلے چند دنوں میں مشترکہ تعاون میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں