پیپلز پارٹی مجوزہ قانون سازی پر رضا مند

اسلام آباد (بیورو چیف)پیپلز پارٹی نے حکومت کی مجوزہ قانون سازی پر اعتماد کا اظہار کر دیا ۔ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس سے قبل وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا تھا جس میں حکومتی ٹیم نے پی پی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر اعتماد میں لیا، اس رابطے میں حکومتی ٹیم کی جانب سے مشترکہ اجلاس میں پیش ہونے والے بلز پر بریفنگ دی گئی تھی، اور پی پی مجوزہ قانون سازی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق پی پی کی جانب سے حکومت کو مشترکہ اجلاس کی قانون سازی میں حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا گیاہے کہ وہ اجلاس میں حکومتی بلوں کی مکمل حمایت کرے گی، پارٹی نے اجلاس میں اراکین کی ایوان میں موجودگی کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں