پیپلز پارٹی مزدور کسان دشمن پالیسی کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہو لڈر سردار عثمان نواز باجوہ ،رانا فراز انیس نمبردار ،تحصیل صدر جھمرہ سردار علی نواز باجوہ نے کہا کہ یکم مئی 1886کو مزدوروں نے تاریخ کا رخ بدل دیالیکن آج بھی میرے ملک کا مزدور ، محنت کسان اور عام دھاڑی دار اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔بچوں کی جبری مشقت کا خاتمہ ابھی تک نہ ہو سکا سابقہ نیازی حکومت نے بینظیر ایمپلائیز اسٹاک اسکیم کے 25 ارب روپے چوری کیئے ہیں۔پیپلز پارٹی اپنے محنت کشوں کیساتھ کھڑی ہے اور ہر محنت کش مزدورکسان دشمن پالیسی کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی،حکومت اسٹیل مل، پی آئی اے اور ریلوے کے ملازمین کے معاشی استحصال کا خاتمہ یقینی بنائے ، مزدوررہنمائووں کو محض ٹریڈ یونینز کی پاداش میں ملازمتوں سے نکال کر ان کو اور ان سے وابسطہ خاندانی افراد کو در بدر کی ٹھوکریں کھانے یا پھر خودکشیوں پر مجبور کر دیا گیا ہے۔بد قسمتی سے آج بھی میرے پاکستان کا مزدور، محنت کش کسان اور گھریلوو بٹھوں پر کام کرنے والی خواتین بد ترین مسائل کا شکار ہیں۔ انھو ں نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کرتی ہے گی ،جب بھی پیپلزپارٹی کی حکومت آئی اس نے سرکاری صنعتی اداروں میں محنت کشوں کو حصہ دار بنایا، شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے محنت کشوں کو یونین سازی کا حق دیا، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ہمشہ محنت کشوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ۔پیپلزپارٹی کی حکومت نے محنت کشوں کیلئے بینظیر ایمپلائیز اسٹاک اسکیم شروع کی۔موجودہ اتحادی حکومت اور پیپلز پارٹی محنت کشوں سے کی جانے والی ناانصافی کا ازالہ کریگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں