پیپلز پارٹی ناراض،حکمران اتحاد مشکلات سے دو چار

اسلام آباد (عظیم صدیقی) حکمران اتحاد آزمائش کے نئے دور میں داخل’ پیپلزپارٹی 28ویں ترمیم پر راضی نہیں ہو رہی’ جنوبی پنجاب کے علاوہ کسی نئے صوبے کے قیام کے مخالف’ NFC ایواڈ میں صوبوں کے حصے میں کٹوتی قبول نہ کرنے کا بار بار اظہار کیا جا رہا ہے ان تحفظات کے پیش نظر پیپلزپارٹی حکمران اتحاد سے علیحدگی اختیار کرنے بارے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کی ایک اعلیٰ شخصیت نے اس نمائندے سے خصوصی ملاقات میں عندیہ دیا ہے کہ ہم نے مستقبل کی سیاست کرنی ہے ہم اب مصلحتوں کا شکار نہیں ہوں گے ہمارے بے شمار تحفظات ہیں لیکن ہم ان کا اظہار نہیں کرتے لیکن اب 28ویں ترمیم کا سن رہے ہیں صوبوں کے قیام پر راضی نہیں ہوں گے صوبوں کے فنڈز میں کٹوتی ہم کس طرح قبول کر سکتے ہیں ہماری حکومت نے 2010ء میں صوبوں کے فنڈز بڑھائے تھے۔ اسطرح آنے والے دن کچھ اچھے نظر نہیں آ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں