پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہی کی مثال بنادیا،عابد شیر علی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سنیئر رہنما، سابق وفاقی وزیر چو ہدری عابد شیر علی نے پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پندرہ سالوں میں سندھ کو کوئی ترقی نہیں دی بلکہ تباہی کی مثال بنا دیا۔ صوبے میں کرپشن، اقربا ء پروری اور نااہلی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ کراچی، لاڑکانہ، سکھر یا تھرپاکر ہر جگہ عوام پانی، صحت، تعلیم اور روزگار کو ترس رہے ہیں۔ ہسپتال خالی، سکول زبوں حال اور سڑکیں کھنڈرات بن چکی ہیں۔ دعوے ترقی کے لیکن حقیقت میں سندھ پیچھے سے پیچھے جا رہا ہے۔ یہ ہے پیپلز پارٹی کی کارکردگی کا اصل چہرہ،پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو پنجاب حکومت پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہئے ۔پنجاب حکومت کی کارکردگی دیگرصوبوں کی نسبت بہترین ہے ،سند ھ میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ سندھ کے حکمران پنجاب کیخلاف بیان بازی کی بجائے کام پر توجہ دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں