51

پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب میں کوئی وزارت نہیں لے گی

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ اور پنجاب کی صوبائی کابینہ میں شامل نہیں ہو گی۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پارٹی کا وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ چند روز پہلے چئیرمین بلاول بھٹو کی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا کوئی ذکر نہیں ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں