پیپلز پارٹی کسانوں کا کبھی استحصال نہیں ہونے دیگی

سمندری (بیورو چیف) پیپلز پارٹی کسا نوں کا کبھی استحصال نہیں ہو نے دیگی ، رانا بلال فاروق ، ان خیالات کا ا ظہار رانا بلال فاروق خاں رہنما پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 104نے کیا انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں پیپلز پارٹی سب سے آگے ہے پیپلز پارٹی کے ہر دور میں ملک کا کسان خوشحال ہوا ہے موجوہ حکو مت ملک کے کسا نوں کیلئے کسان د و ست پالیسیوں کو مرتب کرے اس سے کا شتکاروں کو ریلیف حا صل ہوگا جب تک کسان خوشحال نہیں ہوگا اس وقت تک پاکستان ترقی نہیں کریگا ترقی کیلئے ضروری ہے کہ کسا نوں کو ریلیف فراہم کیاجائے ۔ پاکستان زرعی ملک ہے زراعت کے شعبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہمیں ٹھوس حکمت عملی اپنا نا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں