پیپلز پارٹی کسانوں کی نمائندہ جماعت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہاکہ زراعت ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے دن رات محنت کرنے والا کسان آج بھی معاشی بدحالی کا شکار ہے آخر کیوں ؟ پیپلزپارٹی ملک کے تمام جفا کش کسانوں کو سرخ سلام پیش کرتی ہے کسانوں کی عظمت کو سلام! پیپلزپارٹی اپنے ملک کے دہکانوں،کاشتکاروں اور جفاء کش کسانوں پر ناز کرتی ہے جن کی بدولت پوری دنیا میں کسانوں کی محنت پر فخر کیا جاتا ہے زرعی ملک کا کسان اشرافیہ اور مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہے ناجائز منافع خوری نے کسانوں کاشت کاروں کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے اپنے حلقہ انتخاب NA-99میں عالمی یوم کسان ڈے کی مناسبت سے کسانوں ،کاشت کاروں کے وفد اورکسان نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ محمد اعجاز چوہدری نے کہاکہ ن لیگ کے دورے حکومت میں ہمیشہ کسانوں اور کاشت کاروں کے ساتھ سو تیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے جو آج تک جاری ہے ،جس کی پیپلز پارٹی شدید مذمت کرتی ہے وفاقی وصوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر کسانوں کا تماشا دیکھ رہی ہے میرے ملک کا کسان اور کاشت کار آج بدترین معاشی بحران کا شکار ہے گندم کی فصل سے پہلے یوریا کھاد کی بوری سرکاری نرخ کی بجائے 5سے 7ہزار روپے فی بوری بلیک مارکیٹنگ ہورہی ہے خدا کے لئے ہمارے حکمرانوں ملک کے کاشتکاروں اور کسانوں پر رحم کرے آج میرے ملک کا کسان حکومت کی عدم توجہ اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بدحالی کا شکار ہے کھاد ،زرعی ادویات سمیت بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کسانوں کی کمر توڑ رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کسانوں کاشت کاروں اور ہاریوں کی نمائندہ جماعت ہے جو اپنے ملک کے تمام کسانوں کاشتکاروںکبھی مایوس نہیں کر گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں