پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر عوامی قوت کا مظاہرہ ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستا ن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی نے 30نومبر کو ملک بھر میں پارٹی کا یوم تاسیس بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی سٹی کے نائب صدر اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 116میاں ریاض الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ 30 نومبر کا دن پاکستان کی جمہوری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی فکر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریے اور آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی ایک مرتبہ پھر عوامی طاقت کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر ضلعی سطح پر سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں