پیپلز کالونی نمبر1اور گردونواح میں بجلی کی بندش،فیسکو افسران کے فون بند

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شدید گرمی کے دوران پیپلزکالونی نمبر1 اور اس کے گرد ونواح میں بجلی کی بندش سے شہری گرمی سے بلبلا اُٹھے’ فیسکو کے شکایات سیل سمیت ایس ڈی او کے فون بھی بند ہو گئے’ جبکہ متعلقہ ایکسیئن فون اٹینڈ کرنے سے گریزاں، شہری حلقوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح 6بجے سے پیپلزکالونی نمبر1 اور ملحقہ علاقوں کی بجلی بند’ شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی۔ جبکہ فیسکو شکایات سیل’ ایس ڈی او سمیت دیگر افسران کے فون بھی بند ہو گئے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ فیسکو حکام کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا’ بجلی بندش کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ شہری حلقوں نے فیسکو چیئرمین سمیت ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا نوٹس لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں