فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ اسٹیشن چوک کے قریب اوباش افراد کی دو خواتین سے اجتماعی زیادتی’ سی پی او کامران عادل نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، تھانہ پیپلزکالونی کے ایس ایچ او رانا مغفور احمد خاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف چھاپے مار کر دونوں اوباش ملزمان انس اور فاروق کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق محلہ قادرآباد مانانوالہ کی رہائشی رضیہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اسکی بیٹی رمشا دختر حنیف اور اسکی جیٹھانی امبرین دختر اشرف سکنہ شیخوپورہ کی ایک سال قبل اوباش ملزمان انس ولد عبدالطیف سکنہ اوکاڑہ اور محمد فاروق ولد محمد اکرم سکنہ 276 ج ب سے دوستی ہوئی تو ملزمان ان کو بلیک میل کرنے لگے اور انکی تصاویر شوہروں کو بھیجنے کی دھمکی دیکر ان کو فیصل آباد بلایا دونوں دیورانی اور جیٹھانی ملاقات کرنے آئیں تو ملزمان ان کو اسٹیشن چوک کے قریب بیسٹ ہوٹل نزد چمن آئس کریم بار پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی۔
2