پیچھے نہیں ہٹیں گے’ایرانی آرمی چیف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران کے سپوت دفاعِ وطن کے لیے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ایرانی آرمی چیف نے امریکہ اور اسرائیل کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کو غلام بنانے کا خواب قبروں میں جائے گا، کبھی شرمند تعبیر نہیں ہوگا اور ایران اپنی مکمل قوت کے ساتھ جواب دیتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ طے شدہ اور مشق شدہ منصوبہ بندی کے تحت حکمتِ عملی پر عمل کیا جا رہا ہے، جبکہ فضائیہ، بری اور بحری افواج مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں