پیڈل کھیل کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لائینگے

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کے صدر صہیب حسن نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پیڈل کے کھیل کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں پیڈل کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے’سہولیات نہ ہونے برابر ہے پھر بھی اسلام آباد کے کھلاڑیوں نے رواں برس اپریل میں کراچی میں کھیلی گئی نیشنل پیڈل چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز حاصل کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں