پیکانہ میڈیسن جرمنی اور امان ٹریڈرز کی شراکت داری کے 20سال مکمل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیکانہ ہومیوپیتھک میڈیسن کو عام آدمی کی پہنچ میں لانا ہمارا عزم ہے’ پیکانہ کی ادویات معیاری اور کم ریٹ پر دستیاب ہیں جو پاکستان بھر میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں’ پیکانہ ادویات کا رزلٹ 100% ہے’ ان خیالات کا اظہار سی ای او امان ٹریڈرز ڈاکٹر آر ڈی احمد نے پیکانا میڈیسن جرمنی اور امان ٹریڈرز کی شراکت داری کے 20 سال مکمل ہونے کی خوشی میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے کیا’ تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او امان ٹریڈرز ڈاکٹر آر ڈی احمد کے بڑے بھائی عبدالجبار تھے’ دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر شہزاد بسرا مشہور یوٹیوبر، سابق پروفیسر پلانٹ فزیالوجی، سپرفوڈ اسپیشلسٹ’ ڈاکٹر زاہد اشرف سی ای او اشرف لیبارٹریز’ ڈاکٹر نور آصف منیجنگ ڈائریکٹر امان ٹریڈرز’ ڈاکٹر اقبال اونر پاک ہومیو اسٹور’ ڈاکٹر نوید اونرپنجاب ہومیو اسٹور’ ڈاکٹرابرار کے علاوہ ملک بھر سے ڈسٹری بیوٹرز کی بڑی تعداد شامل تھی’ڈاکٹر آر ڈی احمد نے مزید کہا کہ ہومیوپیتھک طریقہ علاج دنیا بھر میں اپنا الگ مقام رکھتا ہے’ نیشنل کونسل آف ہومیوپیتھی میں ڈیڑھ لاکھ ڈاکٹرز رجسٹرڈ ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہومیوپیتھی طریقہ علاج مرض کی تشخیص اور تحقیق میں منفرد حیثیت رکھتا ہے’ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ پیکانہ ادویات پر یقین رکھتے ہوئے اس ان کا استعمال کریں انشاء اللہ آپ کامیابیاں سمیٹیں گے’ شرط صرف یہ ہے کہ اللہ کو راضی رکھیں اور اللہ کو راضی رکھنے کا بہترین ذریعہ نماز ہے’ نماز پنجگانہ ادا کریں اور اللہ کے حضور دعائیں کریں پھر دیکھیں اللہ آپ کی کوئی دعا کو رد نہیں کرے گا اور آپ کامیاب ہوں گے’ آخر میں پیکانا میڈیسن جرمنی اور امان ٹریڈرز کی شراکت داری کے 20 سال مکمل ہونے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور بہترین کارکردگی کے حامل ملازمین کو شیلڈز دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں