52

پی آئی اے کومالی پیکیج دینے کی تجویز مسترد

اسلام آباد (بیوروچیف)کابینہ کی اقتصادی کوآرڈی نیشن کمیٹی نے پی آئی اے کی جانب سے اپنا ری اسٹرکچرنگ پلان حتمی شکل دیئے جانے تک22.9ارب روپے ماہانہ فراہم کرنے ، ایف بی آر کو واجب الادا 1.3ارب روپے ماہانہ کا التوا میں ڈالنے اور قرض اور اس کا سود طلب کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے لیکن دفاعی منصوبوں کیلئے40ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی ہے جو سبسڈی اور دیگر اخراجات پر خرچ ہوگی ۔ سیکریٹری ایوی ایشن نے پی آئی اے کے معاملات پر کمیٹی کو بریفنگ دی ، کمیٹی نے پٹرولیم ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی منظور ی بھی دی۔نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اس کا پریس ریلیز رات کو ساڑھے گیارہ بجے جاری کیا گیا جس میں پی آئی اے کی درخواست کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں