پی ایس ایل پاک فوج کے نام

راولپنڈی (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل افواج پاکستان کے نام کرنے کا اعلان کردیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان 27ویں میچ کے دوران شہدا کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔اسٹیڈیم میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف بھی موجود تھے۔پی سی بی نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل کے 3دن آرمی، نیوی اور ایئرفورس کے نام کردیے گئے ہیں۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق آج سے دوبارہ شروع ہونے والے پی ایس ایل 10کا پہلا دن آرمی، دوسرا دن نیوی اور تیسرا دن ایئرفورس کے نام کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں