پی ایس ایل کا حتمی شیڈول تیار

لاہور (سپورٹس نیوز) پی ایس ایل سیزن 11کا حتمی شیڈول تیار کرلیا گیا، پاکستان سپر لیگ مینجمنٹ نے فرنچائزز کے ساتھ حتمی شیڈول شیئر کردیا۔پی ایس ایل مینجمنٹ نے 44میچز پر مشتمل مکمل شیڈول فرنچائزز کے ساتھ شیئر کیا، پی ایس ایل کے سب سے زیادہ میچز کی میزبانی لاہور کرے گا۔ لاہور میں سب سے زیادہ 14میچز کھیلے جائیں گے۔راولپنڈی میں 10،فیصل آباد میں 7، ملتان میں 4، کراچی میں 6، پشاور میں 2 میچز شیڈول ہیں تاہم پشاور سے میچز ملتان منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 26مارچ کو حیدر آباد کنگزمین اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا، مارچ، 7اپریل، 21اپریل، یکم مئی اور 4مئی کو آرام کا دن ہوگا۔پہلا کوالیفائیر 2مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، پہلا ایلیمینیٹر 3مئی جبکہ دوسرا ایلیمینیٹر 5مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا، فائنل 10مئی کو شیڈول، وینیو کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا، فائنل مقابلہ یو ایس اے ، یو کے یا لاہور میں کروانے کی تجویز زیر غور ہے۔ حتمی فیصلہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں