کراچی(سپورٹس نیوز)پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیموں نے 8 اپریل سے کراچی میں شروع ہونیو الے میچز کیلئے اس شہر کا رُخ کرلیا ہے۔پشاور زلمی کی ٹیم نے آرام کو ترجیح دی جبکہ حیدر آباد کنگز مین نے نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔صائم ایوب ہیوی بیٹ اور گیند کے ساتھ اور کپتان مارنش لیبوشن بھی بیٹنگ کی خاص پریکٹس کرتے نظر آئے۔22 میچز کی میزبانی کرنے والے نیشنل اسٹیڈیم کے انکلوژر کی چھتیں ہٹا کر اسے نیا روپ دیا گیا ہے۔




