40

پی ایس ایل 8دلچسپ مرحلے میں داخل

راولپنڈی(سپورٹس نیوز)پی ایس ایل 8میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ شیڈول ہے، دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں، عماد وسیم اور سرفراز احمد نے جیت پر نظریں جما لیں۔پاکستان سپر لیگ کے سپر مقابلے جاری ہیں، ایونٹ کا22واں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان راولپنڈی میں شام7بجے کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کی جیت پر نظریں مرکوز ہیں، نیٹ سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی۔ پاکستان سپر لیگ میں پیر کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں بقاکی جنگ میں مصروف ہوں گے۔کنگز اب تک سیزن کے8میچز میں صرف دو فتوحات ہی سمیٹ پائی ہے، جس کے نتیجے میں ٹیم محض 4پوائنٹس جوڑ کر پانچویں نمبر پر ہے، اگر مگر کے چکر میں کنگز کے پاس آگے بڑھنے کی مدہم سی امید ہے، تاہم اس کی پیشرفت کا انحصار دیگرٹیموں کے نتائج پرہوگا۔گلیڈی ایٹرز بھی لگاتار شکستوں کے سبب مشکلات کا شکار ہے، کنگز نے لیگ کے چند ابتدائی میچز میں مقابلہ تو خوب کیا لیکن کم مارجن سے ہونیوالی ناکامیوں نے شیرکی دھاڑ کو کم کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں