50

پی ایس ایل 9 میڈیا رائٹس کی نیلامی کیخلاف درخواست پرسماعت ملتوی

لاہور(سپورٹس نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل 9 کی میڈیا رائٹس کی نیلامی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لیے اور مزید سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی۔جسٹس شاہد بلال حسن نے درخواست پر بدھ کوسماعت کی۔ یہ درخواست پی ٹی وی ورکرز یونین نے رانا انتظار حسین ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں