پی ایس ایل11 کی ٹرافی حیدرآباد کے بعد کراچی لائی گئی

کراچی (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کی ٹرافی کا ٹور جاری ہے، حیدرآباد کے مختصر دورے کے بعد ٹرافی پھر کراچی لائی گئی۔کراچی میں ٹرافی کو لیاری، سی وی اور میری ویدر ٹاور لے جایا گیا جہاں پر ٹرافی کا فوٹو شوٹ کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر ٹرافی ٹور کی تصاویر جاری کردی۔ٹرافی کو پی ایس ایل اینتھم کی ویڈیو شوٹ کے بعد دیگر شہروں میں بھی لے کر جایا جائے گا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں