29

پی ایس ایل2025′ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا دسواں ایڈیشن 12 اپریل سے راولپنڈی میں سجانے کا ارادہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال کردیا ہے، ایونٹ کے سب سے زیادہ 10 میچز کی میزبانی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کو دی گئی ہے۔پنڈی کرکٹ گراونڈ میں8میچز کھیلے جائیں گے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور ملتان اسٹیڈیم 5،5 میچز کی میزبانی کریں گے۔ 4 میچز نیوٹرل وینیو پر ہونگے۔کراچی میں کم میچز کی وجہ رواں برس محدود تعداد میں کراوڈ کی آمد بنی، دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرزکے تمام 10 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے کراچی کنگز اور پشاور زلمی 9،9 جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز8،8 میچز برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں