55

پی ایس ایل9’واٹسن تاریخ کے مہنگے ترین کوچ ثابت

کراچی(سپورٹس نیوز) شین واٹسن ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کوچ ثابت ہوئے۔ساڑھے چار کروڑ روپے ماہانہ (20لاکھ ڈالر سالانہ)کے عوض شین واٹسن پاکستان کے سب سے مہنگے کوچ تو نہ بن سکے، البتہ انھوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی حد تک یہ اعزاز ضرور حاصل کر لیا۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انھیں ڈیڑھ لاکھ ڈالر معاوضہ ادا کیا، پاکستان روپے میں یہ رقم تقریبا4 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتی ہے، ایونٹ کے دوران شین واٹسن 28 دن پاکستان میں رہے، یوں انھوں نے یومیہ 15 لاکھ روپے وصول کیے، اس کے باوجود ٹیم کی کارکردگی میں مثبت تبدیل نہ آ سکی، گوکہ اس بار گرتے پڑتے پلے آف میں تو رسائی حاصل کر لی لیکن پہلے ہی میچ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔واٹسن کے اندازکوچنگ پر بھی سوال اٹھے، انھوں نے کئی معاملات میں من مانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں