پی سی بی کا کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھانیکا فیصلہ

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے ساتھ تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی انڈر15سے لیکر انڈر 19تک کے بچوں کو کرکٹ کے ساتھ تعلیم بھی دے گا، بچوں کو سال بھر کے لیے اکیڈمیز میں رکھا جائے گا اور اس کے تعلیمی اخراجات بھی کرکٹ بورڈ اٹھائے گا۔سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور کراچی کی اکیڈمیز میں بچے تعلیم اور کرکٹ سیکھیں گے، سیالکوٹ اکیڈمی سارا سال انڈر 15بچوں کے لیے مختص ہوگی۔ذرائع نے کہا کہ فیصل آباد انڈر 17اور ملتان اکیڈمی انڈر 19کے بچوں کے لیے ہوگی، تینوں اکیڈمیز کے لیے بچوں کا انتخاب ریجنل کرکٹ کی پرفارمنس پر کیا جائے گا۔تینوں اکیڈمیز میں کرکٹ ٹریننگ کے ساتھ بچوں کی تعلیم کے اخراجات بھی بورڈ اٹھائے گا، تمام بچوں کے اسکول کالجز میں داخلے سمیت تمام اخراجات پی سی بی اٹھائے گا۔ذرائع کے مطابق کراچی اکیڈمی پاکستان ویمن کرکٹرز سمیت شاہینز اور اے ٹیموں کی سرگرمیوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں