پی ٹی آئی اپنے کردار کی وجہ سے ختم ہو چکی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمراحمد منے خان نے کہاہے کہ 2018 میں سازش کے تحت اقتدارمیں آ نے والی پی ٹی آئی اپنے کردار کی وجہ سے ختم ہوچکی ہے وفاقی اور پنجاب حکو مت نے ڈیڑھ برس میں ملک اورعوامی مشکلات ختم کرنے کیلئے جو عملی اقدا مات کیے ہیں اس پرعوام مطمئن ہیں ایک قومی مجرم کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی نے تحریک چلانے کی جوکوشش کی اس میں وہ نہ صرف ناکام ہوئی بلکہ بدنام بھی ہوئی-ان کاکہناتھاکہ میاں نوازشریف کی قیادت میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متحرک ہوکرہرسطہ پرجوعملی اقدامات کیے ہیں ان کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں حالانکہ مہنگائی اوردیگر عوامی مشکلات کی ذمہ دار پی ٹی آئی خودتھی2018 سے قبل ملک معاشی طور پر مستحکم اورعوام خوشحال تھے میاں نوازشریف نے آ ئی ایم ایف سے بھی نجات حاصل کرلی تھی- انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کسی بھی طرح کی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں اسے کچھ سمجھ نہیں کہ قومی ڈائیلاگ کس سے کرنا ہے وہ اب بھوسے کا ڈھیربن چکی ہے- ان کے پاس قومی ڈائیلاگ کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں وہ تخیلاتی دنیا میں رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کسی بھی طرح کے ڈائیلاگ، مذاکرات، جمہوری اقدار اور افہام و تفہیم کیلئے نہیں بنی، اگر گھر میں بیٹھ کر 4لوگوں نے مکالمہ کرنا ہے تو اس کو ڈائیلاگ اور مذاکرات نہیں کہتے5اگست اور 14اگست کو پی ٹی آئی کی کال پر کتنے لوگ نکلے؟۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں