50

پی ٹی آئی ایک بار پھر انتشار کیلئے متحرک ہورہی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹائون نائب ناظم جناح ٹا ئون ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو ایک بار فتنہ پارٹی ملک میں انتشار پیدا کرنے کیلئے متحرک ہو رہی ہے لیکن انہیں پہلے سے زیادہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کوئی بھی محب وطن اب منتشر پارٹی کے انتشار و فساد کے بہکاوے میں نہیں آئے گا۔ احتجاج سب کا حق ضرور لیکن انتشار یا فساد برپا کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں ضرور آئیگا۔ پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ پنجاب اس وقت سر پاس جا رہا ہے اور خسارے کے حوالے سے رپورٹ ٹھیک نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں