پی ٹی آئی سینیٹ سمیت ضمنی الیکشن سے بھاگ گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے وزیراعظم کے مشیر اورمسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خاں کو واضح اکثریت کیساتھ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ ا نہو ں نے کہاکہ سیاسی بصیرت رکھنے اور ملکی و قومی معاملات میں ان کا اہم کردارہے میاں نوازشریف نے انہیں سینٹر منتخب کرواکربہترفیصلہ کیاہے ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی سینٹ کی ایک نشست سمیت قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن سے بھاگ گئی ہے اسے اپنی شکست کا پہلے سے علم تھااس لئے فرارکا راستہ اختیارکیاگیا- سیلاب کی وجہ سے ضمنی الیکشن ملتوی ہوئے ہیں جب بھی ہوں گے تو مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں فیصل آباد سمیت پنجاب بھر سے مسیحی عوام مسلم لیگ ن کے نامزدامیدواروں کو کامیاب کروائیں گے اپنے پیغام کے ذریعے انہوں نے اقلیتی برادری سے ووٹ کی درخواست کردی ہے دوبارہ شیڈیول آ نے کے بعدوہ امیدواروں کے ساتھ خود حلقوں میں بھی جائیں گے-انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی سے عوام مطمئن ہیں اب پی ٹی آئی کی دکانداری نہیں چلے گی-اس نے جلائو گھیرائو اوئے توئے کے کردارسے اپنی سیاست ختم کردی ہے-سینٹ اورقومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں کے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرکے اس نے خودکومزیدگندے انڈے پڑنے سے بچالیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں