پی ٹی آئی سے یوم آزادی پر احتجاج نہ کرنے کی اپیل

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی سے یوم آزادی کے دن احتجاج کی کال واپس لینے کی اپیل کردی ۔ میڈیا گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 14اگست کا دن معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس لیے پی ٹی آئی کو اپنا احتجاج ایک دن پہلے یا بعد میں رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایکسٹینشن کے مخالف ہیں،27 ویں ترمیم ابھی زیر غور نہیں ہے لیکن ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔واضح رہے کہ 6 اگست کو پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایکس اکانٹ سے پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں پارٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ملک میں جاری فاشزم کے خلاف پوری قوت سے سڑکوں پر نکلے۔یہ پیغام 5 اگست کو پی ٹی آئی کے ناکام احتجاج کے بعد سامنے آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں