پی ٹی آئی صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی صرف سوشل میڈیا تک محدودہے عوامی خدمت اور سیاسی میدان میں اس کاکوئی کردار نظرنہیں آ رہا جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت اورموجودہ و سابق اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں عوامی خد مت اورانہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں عملی طور پر کام کر رہے ہیں – ان کاکہناتھاکہ گالم گلوچ سے سیاست نہیں کی جاسکتی نہ بانی رہاہوسکتے ہیں-ماضی میں کسی نے شہدا کے مزاروں پرحملے کی کوشش بھی نہیں کی جبکہ پی ٹی آئی پر 9مئی کاکبھی داغ ختم نہیں ہوگا-جونوجوان غلط فہمی میں پی ٹی آئی کے ساتھ تھے اب وہ کردارکی وجہ سے اسے چھوڑچکے ہیں-مسلم لیگ ن ہی عرصہ دراز سے ملک اورعوام کی خدمت کررہی ہے جو مستقبل میں بھی جاری رکھے گی بلدیاتی الیکشن اور عام ئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن اپنی کارکرردگی کی بنیادپر کامیاب ہوگی تحریک انصاف تحریک استقلال ثابت ہوگی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں