65

پی ٹی آئی عدالتی فیصلے کیخلاف عالمی حمایت حاصل کرنے میں ناکام

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان میں پی ٹی آئی چیئرمین کی سزا کو دو دن گزر گئے، دنیا کے کسی دارالحکومت نے عدالتی فیصلے کے خلاف کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ اسلام آباد میں تعینات سفیروں / ہائی کمشنرز نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سنائی گئی سزا اور ان کے خلاف کیس سے متعلق پس منظر کے ساتھ جامع بریفنگ کے بارے میں اپنے اپنے دارالحکومتوں کو تفصیلی بریفنگ بھیجی ہے۔ انہوں نے یہاں اپنے مشنز اور سفارت کاروں سے بھی کہا ہے کہ وہ نقل و حرکت میں غیر معمولی احتیاط برتیں۔ انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی ممکنہ بغاوت کے پیش نظر غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں کیونکہ ان کے ذہن میں 9 مئی کی تباہی ہے جب پی ٹی آئی کے تربیت یافتہ لوگوں نے دفاعی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنایا اور تباہ کیا تھا۔ باخبر سفارتی ذرائع نے بتایا کہ جن مشنز اور سفارت کاروں نے رہنمائی کے لیے دفتر خارجہ سے رابطہ کیا ہے، انہیں مطلع کیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھبرائیں نہیں لیکن احتیاط برتیں۔ ذرائع نے اشارہ دیا کہ سفارتی مشن منگل تک اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں سامنے آنے والے واقعات پر نظر رکھیں گے، اگر اس وقت تک صورتحال پرامن رہی تو وہ احتیاط کے لیے وارننگ کم کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں