22

پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو بدحال کیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک اورقوم کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں بلاول بھٹو زرد ا ر ی کا شکریہ کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شر یف کی کارکردگی کا اعتراف کررہے ہیں جس سے واضح ہوگیا ہے کہ ملکی ترقی اورعوام کومشکلات سے نکالنے میں مسلم لیگ ن ہمیشہ متحرک رہی ہے-پی ٹی آئی نے پونے چارسالہ اقتدارمیں میں خوشحال عوام کو بدحال ۔ تصادم۔جلائو گھیرائو اورنوجوان نسل کوگمراہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیاآ ج اس کے اپنے ارکان تقسیم ایک دوسرے کی کارکرردی کے سوال اٹھارہے اورسیاسی خانہ بدوش قرار دے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس کے ارکان اورکارکنان میاں نواز شریف کی قیادت پر متحد اورفیصلوں پرمتحداورمتفق ہیں-انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے قدرتی آ فات اور اس سے قبل جس طرح عوام کو ہرسطح پر ریلیف اور مشکلات سے نکالاہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی-ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی اپنے کئے کی سزا بھگت رہی ہے فیصل آباد میں سیلاب کے حالات بہترہونے کے بعد 2قومی اورایک پنجاب اسمبلی2مزیدصوبائی اسمبلی کے حلقوں کاانتخابی شیڈول آ ئے گاجبکہ پی ٹی آئی کے 2 مزیدارکان قومی اسمبلی کے خلاف بھی فیصلے جلد متوقع ہیں ان تمام حلقوں سے مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوارکامیاب ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں