31

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق کونسلر خان نعمان خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مستحقین میں رمضان نگہبان پیکج کے تحت راشن کی تقسیم جاری ہے عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترداف ہے یہ چاہتے ہیں پاکستان تباہ ہو جائے آئی ایم ایف کو وہی خط لکھ سکتے ہیںجو9مئی کے واقعات میں ملوث ہیں کوئی سیاسی جماعت اور باشعور سیاست دان ایسا خط نہیں لکھ سکتا اس خط سے عوام خود ہی نتیجہ اخذ کر لیں خط غیر ملکی مداخلت کے مترداف اور قومی مفادات کیلئے نقصان دہ ہے خان نعمان خان نے مزید کہا کہ جیل میں قید سزا کاٹنے والا عمران خان کہتا تھا کہ خود کشی کر لونگا آئی ایم ایف نہیں جانگا آج مدد مانگ رہا ہے پی ٹی آئی نے ہمیشہ اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کیا اور ملکی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے خان نعمان خان نے مزید کہا کہ پنکی پیرنی فرح گوگی اور بزدار گینگ نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور آج انہیں کیسز میں جیل میں ہیں عمران خان کی سوچ تعمیری نہ ہے اور ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی خان نعمان خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مثبت سیاست کو پروان چڑھایا ہے مریم نواز شریف کا وزیر اعلی پنجاب بننا خواتین کیلئے اعزاز کی بات ہے مریم نواز شریف نے عہدہ سنبھال کر منجھے سیاستدان کا ثبوت دیا ہے انکی قیادت میں پنجاب ترقی کرے گا پاکستان مسلم لیگ ن ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر دوبارہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں