پی ٹی آئی کا احتجاجی پلان

اسلام آباد (بیوروچیف) پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کا کہنا ہے کہ 5اگست کے احتجاج کو تحفظ آئین پاکستان لیڈ کرے گی۔ احتجاج پورے ملک میں ہوگا یا علامتی یہ مشاورت سے طے کیا جائے گا۔جنید اکبر کی زیر صدارت تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 5اگست کے احتجاج کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبرکا کہنا تھا کہ احتجاج کو پورے پاکستان میں پھیلانے کی تجویز ہے جبکہ کچھ لوگ علامتی احتجاج کی تجویز بھی دے رہے ہیں۔ مرکزی قیادت نے جو فیصلہ کیا صوبائی قیادت اس پر عمل کرے گی۔جنید اکبر نے کہا کہ یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کو تحفظ آئین پاکستان لیڈ کرے گی۔ احتجاج کے حوالے سے محمود اچکزئی طریقہ کار طے کریں گے۔ 31جولائی کو دو روزہ آل پارٹی کانفرنس میں فیصلہ ہوگا کہ احتجاج کہاں کہاں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں