52

پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار عدم اعتماد

اسلام آباد(بیوروچیف)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن فیصلے سے مطمئن نہیں، فیصلے پر ہمارے تحفظات موجود ہیں’لیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرینگے، لیکن ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ڈی جائے، فقط الیکشن کا ہونا مقصد نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا ۔پی ٹی آئی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی لیکن ہم سپریم کورٹ سے استدعا کررہے ہیں ہماری درخواستوں کو بھی سنا جائے۔ ان کا کہنا تھا ہماری استدعا ہے کہ ڈی آر اوز اور آر اوز فری اینڈ فیئر الیکشن کرائیں لیکن جن ڈی سیز نے ایم پی اوز کے آرڈر کیے وہ کیسے الیکشن صاف و شفاف کرائیں گے، سپریم کورٹ نے عمیر نیازی کو ایک نوٹس ایشو کیا ہے، توہین عدالت کے نوٹس ہوں گے تو کوئی بھی صاف و شفاف الیکشنز کیلئے عدالت نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹرائل جیل میں کرائے جا رہے ہیں تاکہ دباو بڑھے اور سمجھوتا ہو لیکن بانی پی ٹی آئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ صاف شفاف الیکشن کرانے ہیں تو حکومتی نمائندوں کے آر اوز اور ڈی آر اوز کا رول نہیں ہونا چاہیے، تمام ریٹرننگ افسران عدلیہ سے ہونے چاہئیں۔ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے کبھی الیکشن میں تاخیر کی کوشش نہیں کی لیکن وہ لوگ جنہوں نے ایک پارٹی کو نشانہ بنایا ان سے فری اینڈ فیئر الیکشن کی توقع نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں