فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا نہ پہلے سیاسی کردارتھانہ اب ہے -2018میں میاں نوازشر یف کیخلاف سازش کرکیاسے اقلیت کیساتھ اقتدار میںلا یا گیا مگر اس نے پونے چار سال میں معاشی استحکام کی بجائے سیاسی انتقام پرتوجہ دی مخالفین کیخلا ف جھوٹے مقدمات کے علاوہ کوئی کارنامہ نہیں جسے سرایا جاسکے-سب اپنے کردارپر سیاسی مستقبل تاریک دیکھ کرآ دھے سے زیادہ ارکان خدا کا واسطہ دے کرراستے تلاش کررہے ہیں-ان کاکہنا تھا کہ نئی نسل کوعلم ہونا چاہئے کہ مسلم لیگ ن28مئی والی ہے9مئی والی نہیں- پی ٹی آئی میں جمہوریت نام کی کو ئی چیز نہیں اسیکئی بارپی ٹی آئی ارکان کوبات چیت کی دعوت دی گئی۔




