20

پی ٹی آئی کیخلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ روکا جائے

فیصل آباد(پ ر )پاکستان تحر یک انصاف کے نامزد امیدوار ایم پی اے پی پی116میاں علی سر فر ا ز نے کہاکہ ہماری جماعت محب وطن آئین و قانون کی الم بردار ہے۔ ہمارا جرم صرف یہ ہے کہ ہم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔ہم جمہوریت اور عوام پاکستان کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں ہے حالات کا مقابلہ کریں گے۔پر تشد د اور لا ٹھی گو لی کی سیا ست کا پی ٹی آئی سے کو ئی تعلق نہیں ہے، شہری میں ہنگامے عوام کررہی ہے پی ٹی آئی کے کارکنا ن اپنا صر ف پر امن احتجاج ریکار ڈ کرا رہے ہیں۔ن لیگ ضرورت سے زیادہ ہوشیاری دکھا رہی ہے’ آج ملک میں تحریک انصاف کو دیوار کے ساتھ لگانے کی سازشیں اپنے عروج پرہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں