پی ٹی آئی کی خواہشات پر فیصلے نہیں ہوں گے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی مزاکرات کرے یانہ کرے مگراس کی خواہشات پر فیصلے نہیں ہوں گے موجودہ حکومت ملکی ترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے – وزیرا علی پنجاب مریم نواز شریف نے ایک سال میں عوامی خدمت اور ہرسطح پر کئی منصوبے پیش کرکے خودکو باوقاروزیراعلی ثابت کیاہے آ ج سندھ کے تاجر بھی ان کی خدمات چاہتے ہیں-کامیاب طلبا کی حوصلہ افزائی دھی رانی پروگرام اور اپنی چھت اپناگھرپروگرام پر اربوں روپے جبکہ یونین کونسل کی سطح پر رمضان نگہبان پیکج کابھی فیصلہ کیا گیا ہے ان کے منصوبوں سے غریب عوام مشکلات سے نجات اور خوشحال ہوں گے-انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ملک اورقوم کی بہتری کے لیے کام کرنے والی جماعت ہے جبکہ پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں ملکی معیشت کابیڑہ غرق عوام کو بدحال اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا-انہوں نے کہا کہ عوام کوخودموازنہ کرناچاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں